آپ کے بال کتنے پیارے ہیں عمران اشرف نے اسپیشل بچی کا حوصلہ کیسے بڑھایا؟

image

"میں بھی اپنی بیٹی سے بہت پیار کرتا ہوں. اتنے پیارے بال. ہائے ہائے واہ"

زوردار انداز میں یہ تعریفی کلمات کہنے والے ہیں عمران اشرف جنھوں نے اپنے پروگرام مذاق رات میں آنے والی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچی کے ساتھ اتنے اچھے انداز میں بات کی کہ بچی کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین بھی خوش ہوگئے. دیکھیں ویڈیو

زونا نامی بچی جو اپنی والدہ کے ساتھ آئی تھی. عمران اشرف کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے لگتی ہے. ایک سوال کے جواب میں زونا کہتی ہیں کہ انھیں عمران اشرف کا ڈائیلاگ "مزے مزے" بہت پسند ہے. جس پر عمران اشرف "بھولا" کے انداز میں زونا سے باتیں کرتے ہیں اور ان کے میک اپ کی تعریف کرتے ہیں جس پر زونا خوش ہوجاتی ہیں.

بچی کی والدہ کہتی ہیں کہ زونا کو عمران اشرف بہت پسند ہیں. سوشل میڈیا پر یہ کلپ آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگیا اور لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران اشرف کے حسن سلوک نے ان کے دل جیت لیے ہیں.

You May Also Like :
مزید