یہ تحفے اللہ نے بھیجے ہیں مداح نے عمران اشرف کو مکہ سے کون سی نایاب چیزیں لا کر دیں؟ دیکھیں

image

"یہ تحائف اللّٰہ نے میرے لیے بھیجے ہیں اور آپ یہ مجھ تک لے کر آئے اس لیے میں آپ کا یہ احسان ساری زندگی نہیں بھولوں گا"

یہ کہنا ہے معروف اداکار اور ٹی وی شو میزبان عمران اشرف کا جن کے شو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کے مداح مکہ مکرمہ سے کچھ یادگار تحفے لے کر آئے. آپ بھی دیکھیں

مداح نے عمران اشرف کو خانہ کعبہ کے اندر چار دیواری پر لگنے والی چادر، صحابہؓ اکرام کے خاندان کی ایک نایاب تسبیح اور غلافِ کعبہ پر لگنے والا عطر تحفے میں پیش کیا۔

عمران اشرف ان نقدس اور یادگار تحائف کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور مداح کا بہت شکریہ ادا کیا. اتنا ہی نہیں مکہ سے آئے مہمان نے شو میں موجود باقی انٹرٹینرز میں بھی تحائف تقسیم کیے.

You May Also Like :
مزید