حال ہی میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والی عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق پر جہاں تنقید کے تیر چلائے گئے وہیں عمران اشرف کو لوگوں کی سپورٹ حاصل ہو رہی ہے۔
اداکار کی جانب سے اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی گئی ہے جس پر لوگوں کی جانب سے ہمدردی بھرے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
عمران اشرف نے شئیر کردہ تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کے لیے خوبصورت الفاظ لکھے کہ یہ میری پوری کائنات ہے۔
جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے لیکن کچھ نے ان پربرہمی کا اظہار کیا۔
عمران اشرف نے اپنی سابقہ اہلیہ کے لیے دعا کرنے والے مداح کو بھی جواب دیا۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘آپ نے اپنی بیوی کو طلاق کیوں دی؟’ جس کے جواب میں عمران اشرف نے لکھا کہ اللہ تمہیں خوش رکھے۔