بیوی شرعی پردہ کرتی ہے لیکن میں نے پہلا فوٹو شوٹ کروایا۔۔ عنایت خان کی نجی زندگی اور اہلیہ کے متعلق گفتگو

image

“جب 18 سال کا تھا تب میری دادی نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے شادی خاندان میں ہی کرنی ہے اس وقت میری اہلیہ پڑھ رہی تھیں۔ میں نے ان سے بات کی کہ کم سے کم آپ میٹرک تو کریں۔ وہ پڑھائی میں اچھی تھیں اور بہت شوق تھا پڑھنے کا انھوں نے میٹرک کیا“

یہ کہنا ہے اداکار عنایت خان کا جو مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انھوں نے اپنی اہلیہ اور نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔

عنایت خان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں یہ کہا جاتا ہے کہ لڑکیوں کو نوکری نہیں کرنی تو زیادہ پڑھا کے کیا کرنا ہے۔ ان کو صرف اتنی تعلیم دلائی جائے کہ بچوں کی تربیت کرسکیں۔ ہم گاؤں کے لوگ ہیں لیکن میں 1 برس کا تھا جب ہم کراچی میں شفٹ ہوئے۔ گاؤں کی سوچ ختم کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔

عنایت خان کہتے ہیں کہ میری اہلیہ نے خواہش کا احترام کیا اور پڑھائی کی۔ پھر وہ پردہ کرتی ہیں لیکن خاندان کا پہلا فوٹو شوٹ بھی میں نے کروایا۔

You May Also Like :
مزید