چہرہ انسان کی پہچان ہوتا ہے اور اگر وہ خوبصورت ہو تو سب کی نگاہوں کا مرکز بن جاتا ہے۔ عورتیں اپنے چہرے کے نکھار اور اسے جوان رکھنے کیلیئے کیا کچھ نہیں کرتی یہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے، پر جب بات ہو اداکاراؤں کی تو وہ عام پبلک سے کئی گنا زیادہ آگے نکل چکی ہیں کوئی بوٹوکس ڑتیٹمنٹ کروا کے جوان دکھنا چاہ رہا ہے تو کوئی سرجری کروا کے خود کو الگ رنگ و روپ میں ڈھال رہا ہے۔
آج ہم چند ایسی اداکاراؤں کی بات کریں گے جنھوں نے اپنے اچھے خاصے چہرے کا ستیاناس کروادیا ہے، آئیے آپکو بھی دکھاتے ہیں ان کی پہلے اور اب کی تصاویر جن میں فرق واضح طور پر دکھائی دیگا۔
عائشہ تاکیہ:
عائشہ تاکیہ نے 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم "ٹارزن۔ دی ونڈر کار" سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا، وہ اپنے کرئیر سے زیادہ اپنی خوبصورتی اور معصومیت کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہیں، لیکن جب انکی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انکے چہرے کے نقشے بگڑے ہوئے تھے اس وقت لوگوں کا شدید ردِعمل دیکھنے کو آیا۔ عائشہ سے جب انٹرویو میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا یہ تصویر جھوٹی ہے انھوں نے ایسا کچھ نہیں کروایا، پر آج بھی ان کے مداح یہ بات ماننے کو تیار نہیں کیونکہ ان کے چہرے پر واضح فرق دیکھنے میں ملتا ہے۔
کوئنا مِترا:
2004 میں ریلیز ہونے والی انیل کپور کی فلم مسافر کے مشہور گانے "ساقی ساقی" سے شہرت پانے والی یہ اداکارہ اپنے سانولے رنگ اور تیکھے ناک نقشے کی وجہ سے کافی پسند کی جاتی تھیں، پر اور زیادہ پرکشش دکھنے کی چاہ نے ان کا خوبصورت چہرہ خراب کردیا اور اسی کے ساتھ ان کا بالی ووڈ کرئیر بھی۔
مونی روئے:
ایکتا کپور کے مشہور زمانہ سیریل "کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی" سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی یہ اداکارہ آج کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، جو لوگ انہیں پہلے سے جانتے ہیں انھیں معلوم ہوگا کہ یہ پہلے کیسے دکھتی تھیں اور اب ان میں کتنا بدلاؤ آگیا ہے۔ لیکن جن کو نہیں پتا انھیں ہم بتا دیتے ہیں کہ مونی روئے نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے جس کی وجہ سے وہ اب مکمل طور پر بدل گئیں ہیں پر انکے لیئے یہ بدلاؤ اچھا ثابت ہوا ہے۔
انوشکا شرما:
بلی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم میں ڈیبیو کرنے والی یہ اداکارہ شروع سے ہی کافی پیاری اور معصوم نظر آتی تھیں اسکے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری نے بھی مداحوں کو انکا فین بنا دیا تھا۔ پر کچھ عرصہ پہلے انھوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروا کے اپنے فینز کو مایوس کیا تھا، انڈین ٹی وی شو کے ایک انٹرویو میں جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ "یہ میں نے بمبئی ویلوٹ فلم کیلیئے کروائی تھی اور یہ وقتی ہے مستقل نہیں، ویسے بھی یہ میرا ذاتی معاملہ ہے"۔ اور اب وقت کے ساتھ ساتھ انکا چہرہ پھر سے ٹھیک ہوگیا ہے۔
