مشہور اینکر پرسن اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے زیادہ اپنی شادیوں کی خبروں کی وجہ سے کچھ زیادہ ہی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ حال ہی میں اقرار الحسن نے بولڈ اینکر عروسہ خان سے تیسری شادی کا اقرار کیا ہے۔ جبکہ سماء ٹی وی میں اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے پہلاج کے ساتھ پہلی بار شرکت بھی کی۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام گھر والوں نے سیاہ رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے جس میں سب ہی پروقار لگ رہے تھے۔ جبکہ اقرار کی پہلی بیوی قرتالعین، تیسری بیوی عروسہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔
اس موقع پر دو بیویوں کو ایک ساتھ اتنے اچھے موڈ میں دیکھ کر صارفین نے حیرت کا اظہار بھی کیا جب کہ کچھ لوگوں نے اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار کی غیر موجودگی پر سوال اٹھانا شروع کردیا۔ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا فرح اقرار کے پاس سیاہ کپڑے نہیں تھے جو وہ بھی رمضان شو میں خاندان کے ساتھ شرکت کرتیں؟ تو ایک صارف نے کہا کہ اقرار الحسن کو فرح کو بھی ساتھ لانا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ اقرار کی تیسری شادی کے بعد فرح اقرار کسی دوسرے شہر میں چھٹیوں کی غرض سے موجود ہیں اور شوہر کی تیسری شادی پر انھوں نے کوئی تبصرہ بھی نہیں کیا۔
