سوشل میڈیا پر مقبول پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے ایک خبر گردش کر رہی ہے جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے ماہرہ خان دوسری بار والدہ بننے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔
وہیں میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلیم کریم اور ماہرہ خان کے دوسرے بچے کی آمد رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے۔
تاہم، جوڑے نے اس خبر کی نہ کوئی تصدیق کی ہے اور نہ کوئی تردید۔