اس وقت سوشل میڈیا پر تارک مہتا کا اولٹا چشمہ کے ٹپو اور ببیتا جی کی منگنی کی افواہیں سرگرم ہیں۔ مگر اس حوالے سے دونوں اداکاروں کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی ہے۔
بھارتی اداکار راج انادکٹ اور اداکارہ مونمون دتہ نے لب کشائی کرتے ہوئے منگنی کی افواہوں کی تردید کردی۔
اس مشہور ٹی وی پروگرام میں مونمون دتہ المعروف ببیتا ایّر کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ راج نے تپندرا جیٹھالال المعروف ٹپو کا کردار نبھایا تھا۔
دونوں سے متعلق یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ انہوں نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں منگنی کی جس کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی۔
تاہم اب اداکار راج انادکٹ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹور پر اس کی تردید اور اپنی منگنی کی خبر کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دے دیا۔
دوسری جانب مونمون کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹی اور بیہودہ خبر ہے جس میں رتی بھر بھی سچائی نہیں ہے، میں ایسی خبروں پر اپنی توانائی صرف نہیں کرنا چاہتی۔