کیا زارا نور عباس شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں؟ اداکارہ کا اعلان

image

معروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے شوبز انسٹری سے ایک سال کا وقفہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق کہا کہ ابھی کم از کم ایک سال تک تو میں شوبز انڈسٹری سے دور رہوں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لیکن اس دوران میرا ایک پروجیکٹ جس کی شوٹنگ میں حاملہ ہونے سے قبل مکمل کروا چُکی ہوں تو اس دوران جب میں بریک پر ہوں گی تب بھی لوگ مجھے اسکرین پر دیکھتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ اسد صدیقی اور زارا نور عباس بہت جلد اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں اور اسی وجہ سے اداکارہ شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر دوری اختیار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس نے دسمبر 2017ء میں شادی کی تھی۔

You May Also Like :
مزید