ماڈرن کپڑے چھوڑ کر پورے پہن لیے۔۔ والد کی کس بات سے ایشا دیول خوفزدہ ہوگئی تھیں؟

image

"میں نے سوچا کہ یہ شو پاپا بھی دیکھیں گے اسی لیے میں چاہتی تھی کہ اچھے اور مکمل کپڑے پہنوں اسی وجہ سے میں نے شلوار قمیض پہنا"

یہ کہنا ہے بھارتی سینئر اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بڑی بیٹی ایشا دیول کا جنھوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران والد کے خوف سے لباس تبدیل کرنے کا اعتراف کیا.

ایشا کا کہنا تھا کہ ماضی میں انھوں نے کافی ود کرن میں شرکت کی اس وقت ایک بہت خوبصورت اور اسٹائلش لباس چھوڑ کر انہوں نے شلوار قمیض پہننے کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ کہ دو بچوں بعد ایشا دیول نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور وہ اداکاری میں بھی واپس آنا چاہتی ہیں جبکہ ان کے والد دھرمیندر نہیں چاہتے کہ بیٹی کا گھر ٹوٹے. روایتی خاندان سے تعلق رکھنے والے دھرمیندر بیٹی کے اداکاری کے فیصلے پر بھی خوش نہیں تھے.

You May Also Like :
مزید