ایشا دیول نے بھی طلاق لے لی ۔۔ لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی نے شوہر سے علیحدگی کیوں اختیار کی؟ وجہ بتادی

image

اس سال کا آغاز ہی ثانیہ اور شعیب کی ہلا دینے والی خبر سے ہوا ہے اور اب ایک اور مشہور جوڑے کی طلاق کی افسوس ناک خبر سامنے آ گئی ہے.

ہم بات کررہے ہیں ماضی کے مشہور ترین اداکارہ ہیما مالینی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی جو خود بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں.

گزشتہ روز ایشا دیول اور بزنس مین بھرت تکھتانی نے بھارتی میڈیا کے زریعے علیحدگی کا اعلان کیا. دونوں میں اختلافات کی خبریں کئی دن سے سرگرم تھیں.

ایشا نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے باہمی رضا مندی اور خوش اسلوبی کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی کے بعد اب ہماری پہلی اور سب سے اہم ترجیح ہمارے دونوں بچوں کی فلاح و بہبود ہوگی، ہم اپنی ذاتیات کے احترام کو سراہیں گے۔

واضح رہے کہ ایشا اور بھرت کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دونوں کی دو بیٹیاں رادھیا اور میرایا ہیں.

You May Also Like :
مزید