پی ٹی وی سے مشہور ہونے والی مقبول اداکارہ جاناں ملک کے مسٹری مین کی تصویر سامنے آتے ہی لوگ حیران رہ گئے۔
جاناں ملک کی جانب سے آج صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو چونکا دیا گیا۔
2017ء میں گلوکار نعمان جاوید سے طلاق کے بعد تاحال اکیلی رہنے والی جاناں ملک نے ایک شخص کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ویڈیو شیئر کی ہے۔
یہ مختصر سی ویڈیو 3 تصویروں پر مبنی ہے جس کے کیپشن میں جاناں ملک نے اس مسٹری مین کی خوب تعریفیں کی ہیں۔
جاناں ملک نے اپنے طویل کیپشن میں ہنسی والے متعدد ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔
جاناں ملک کا لکھنا ہے کہ ’میں نے اپنے خوابوں میں کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ میں واقعتاً اپنے پسندیدہ ترین لوگوں میں سے کسی ایک سے ملوں گی، حسن منہاج، بے مثال عقل، ذہانت اور حسین شخص ہے۔
اُن کا حسن منہاج سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہ ریسٹورنٹ میں ایک عام دن تھا اور میں نے اسے دیکھا، مجھے پہلے تو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔
جاناں ملک نے مزید لکھا کہ حسن وہاں سے جانے والے تھے مگر میرے پرجوش انداز کی وجہ سے انہوں نے میری توجہ حاصل کی اور وہ رُک گئے، میرے پاس آئے اور اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میں حسن منہاج ہوں اوربعد میں انہوں نے میرا نام پوچھا۔
واضح رہے کہ حسن منہاج، جنہیں پہچاننے سے صارفین قاصر ہیں اور جاناں ملک سے سوال کر رہے ہیں، وہ ایک امریکی مزاح نگار، مصنف، پروڈیوسر، اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان ہیں۔