میرا دماغ نہیں چل رہا تھا اس لیے ۔۔ جھانوی کپور نے انٹرویو کے دوران بدتمیزی کی اور۔۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے سری دیوی کو یاد کرنا شروع کردیا

image

فلمی ستاروں کی خبریں ہمیشہ سے ہی لوگوں کے لیئے دلچسپی کا باعث رہی ہے, پہلے کیونکہ میڈیا اتنا جدید نہیں تھا اسلیئےمداحوں کو باتیں ذرا دیر سے پتہ چلتی تھیں لیکن، آج کل سوشل میڈیا کی بدولت ہر خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے. لوگ فلمی دنیا کی مشہور شخصیات پر مسلسل نظر رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا کی وجہ سے ان کی نجی زندگی اب نجی نہیں رہی کیونکہ انہوں نے خود عوامی شخصیت بننے کا انتخاب کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی آنے والی فلم 'گڈ لک جیری' کی اداکارہ جھانوی کپور کا ایک ویڈیو انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں انہیں خاتون صحافی کے ساتھ بدتمیزی اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں کے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں, کچھ لوگوں نے جھاوی کا موازنہ انکی ماں سری دیوی سے کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ کتنی پروفیشنل تھیں'. ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خاتون صحافی ان سے سوال کرنے کی تمام کوششیں کر رہی ہیں تاہم، جھانوی ان کا احترام نہیں کر رہی تھیں۔

جس پر جھانوی اپنے رویے کے دفاع میں صحافی کو یہ کہتے ہوئے نظر آئیں کہ وہ بہت تھکی ہوئی ہیں، اداکارہ نے بتایا کہ "میں نے شوٹنگ ختم کر کے فلائٹ لی تو فلائٹ کینسل ہو گئی۔ دوسری فلائٹ لینے کے چکر میں ساری رات سو نہیں پائی، ممبئی پہنچتے ہی جم چلی گئی کیونکہ مجھے فٹ نظر آنے کی ضرورت ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے جم میں کیا کیا کیونکہ مجھے بہت نیند آ رہی تھی اور مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ میں نے ابھی انٹرویو میں کیا کہا ہے کیونکہ میں تھکی ہوئی ہوں"۔

سوشل میڈیا صارفین نے جھانوی کو ان کے کام اور انہیں ملنے والے مواقع کو سنجیدگی سے نہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ بھی یاد دلایا کہ کس طرح ان کی ماں نے ان سے دس گنا زیادہ محنت کی تھی انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کیلیئے۔

You May Also Like :
مزید