پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاکر جنت مرزا نے شادی کرلی ایسی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس کی انہوں نے خود سے کوئی تصدیق نہیں کی اور یہ بات ایک سوالیہ نشان بن کر لوگوں کے ذہنوں میں گھوم رہی ہے۔
تہلکہ مچانے والی وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا دلہن کے عروسی لباس میں موجود ہیں مگر جو لڑکی دلہن کے لباس میں آپ کو نظر آرہی ہے حقیقت میں وہ جنت مرزا نہیں بلکہ انہی کی شکل کی دوسری لڑکی ہے۔
جی ہاں! سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جنت مرزا سے مشابہ لڑکی کو لال رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنی شادی کے موقع پر اسٹیج پر چڑھنے سے قبل دولہا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ تھما دیتی ہے جبکہ ویڈیو گرافر اور فوٹو گرافر سمیت شادی کے شرکاء ان کا فوٹو سیشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مختصر دورانیے کی اس ویڈیو کو جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا تو یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔
وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے سوال پوچھا ہے کہ کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں اور انکی شادی ہوچکی ہے؟ جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ دلہن جنت مرزا نہیں بلکہ ان کی ٹک ٹاکر بہن علیشبا انجم ہیں۔
مگر وہیں پھر مذکورہ وائرل ویڈیو کی سچائی سامنے آ گئی اور گردشی جعلی خبروں نے فوراً دم توڑ دیا۔یہ وائرل ویڈیو کلپ جنت مرزا کا نہیں بلکہ ان سے مشابہت رکھنے والی ایک لڑکی کا ہے۔
یہ حقیقت اس وقت کھلی جب مذکورہ لڑکی کا اپنے دولہا کے ساتھ ایک اور ویڈیو کلپ وائرل ہوا جو اپنی شادی کے دن حیرات انگیز طور پر جنت مرزا سے مشابہ دکھائی دے رہی تھی۔