جاوید شیخ ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ تقریباً پچاس سال سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
حال ہی میں، میں وہ یوٹیوب پر میٹرو لائیو ٹی وی کے چٹ چیٹ سیشن میں نظر آئے۔ شو میں جاوید شیخ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور مشہور اداکارہ سلمیٰ آغا کی وجہ سے ہونے والے بھاری نقصانات کے بارے میں کھل کر بتایا۔ انہوں نے بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم کو کھونے کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ سلمیٰ آغا سے شادی کرنے کی وجہ سے پہلی شادی ختم ہوئی، ان کے ساتھ شادی صرف 3 سے 4 برس ہی چل سکی، اس دوران میرے دونوں بچے مجھ سے الگ رہے، فلمی کیرئیر میں بھی کافی نقصان اُٹھانا پڑا۔
جاوید شیخ نے کہا کہ، میں بھارت میں فلم 'خون بھری مانگ' کر رہا تھا، مجھے ریکھا کے ساتھ کام کرنا تھا، لیکن مجھے زبردستی وہ فلم کرنے سے روکا گیا، بعد میں پھر میری جگہ اس فلم میں کبیر بیدی کو لے لیا گیا۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ بالی ووڈ میں پاکستان کا نام خراب ہو۔ اسلیئے میں نے کچھ نہیں کہا نہ ہی لالچ کیا، اگر میں لالچی ہوتا تو وہ فلم کرنے کے فوراً بعد سلمیٰ آغا کو چھوڑ دیت۔
انہوں نے بتایا کہ، نہ صرف بھارتی بلکہ مختلف پاکستانی فلمیں بھی سلمیٰ آغا کی وجہ سے چھوڑنی پڑیں، کیونکہ وہ پاکستانی فلموں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتی تھیں اور مجھے فلم کی شوٹنگ کے دوران بار بار بھارت لے جاتی تھی تاکہ میں فلم نہ کرسکوں جس کے بعد وہ فلمیں دوسرے اداکاروں کو مل گئیں۔ یہ سب بتاتے ہوئے وہ کافی غصے میں تھے۔