"میری شادی کو 3 مہینے ہوگئے ہیں. ایک سادہ سی تقریب میں نکاح ہوا تھا اور صرف گھر والے تھے. میری بیٹی کی شادی میں بھی شہود علوی گواہ تھے اور میری شادی کے گواہ بھی یہی بنے تھے"
یہ کہنا ہے اداکارہ جویریہ عباسی کا جنھوں نے سماء ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی.
جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں. انھوں نے چند ہفتوں پہلے سرخ رنگ کی چوڑیوں میں ایک تصویر شیئر کی تھی جو ان کی ساس نے عید غدیر کے موقع پر انھیں پہنائی تھیں. ان کی ساس انھیں روزانہ فون کر کے پوچھتی ہیں جبکہ سسرال میں ایک نند اور بھابھی ہیں.
جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے ہی انہیں دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا. پہلے میری والدہ اور والد بیمار تھے اور ان پر بہت ذمہ داریاں تھیں. پھر بیٹی کی شادی کے بعد انھوں نے دوسری شادی کے بارے میں سوچنا شروع کیا.
بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد نے بڑی عمر میں شادی کر کے مثال قائم کی اور فون پر بھی کئی بار بشریٰ انصاری نے انھیں دوسری شادی کا مشورہ دیا. شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور میں ابھی جوان ہوں اس لیے دوسری شادی کی.