اب تو شوہر کی تصویر بھی دکھا دیں۔۔ ساس کا دیا تحفہ دکھانے پر مداحوں کی جویریہ عباسی سے دلچسپ فرمائش

image

حال ہی میں بیٹی کو بیالنے کے بعد اداکارہ جویریہ عباسی کی شادی کی خبریں بھی سرگرم ہیں. چند دن پہلے جویریہ نے ایفل ٹاور کے سامنے ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی پہنے اپنے ہاتھ کی تصویر شئیر کی. اس تصویر میں ایک مردانہ ہاتھ بھی تھا.

جبکہ گزشتہ شب جویریہ نے انسٹاگرام پر اپنے سجے سجائے ہاتھ کی ایک اور اسٹوری شیئر کی اور اپنی ساس کی جانب سے ملنے والے تحفے کا ذکر کیا.

جویریہ نے دل والے اموجی کا استعمال کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ’یہ خوبصورت تحفہ مجھے میری ساس نے دیا ہے۔’

اس تصویر میں جویریہ نے سنہری اور سرخ رنگ کی خوبصورت چوڑیاں پہن رکھی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں پر مہندی کے ہلکے ہلکے نشان بھی ہیں.

You May Also Like :
مزید