"جویریہ کے پرس میں پیسے کبھی نہیں ہوتے. ان کے بیگ میں ٹشو، لپ اسٹک، پرفیوم اور فیس پاؤڈر ہمیشہ ہوتا ہے"
یہ کہنا ہے اداکار سعود کا جنھوں نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے شو میں جویریہ کے ساتھ شرکت کی اور کچھ دلچسپ سوالات کے جواب دیے. پیسے کی بات پر جویریہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کو دیکھتے ہی میں غریب بن جاتی ہوں.
جبکہ ایک سوال کے جواب میں سعود نے بتایا کہ جویریہ بہت اچھا کھانا پکاتی ہیں جیسے کڑاہی، نمکین گوشت اور خاص طور پر کوئی بھی سبزی. سب سے اچھی بات یہ ہے کہ 15، 20 منٹ میں کھانا پک کر تیار ہوجاتا ہے. ہمارے گھر سے بنا کھانا کھائے کوئی مہمان واپس نہیں جاتا کیونکہ جویریہ سب کو کھانا کھلاتی ہیں.
جویریہ اگر ناراض ہوجائیں تو کیسے مانتی ہیں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سعود نے بتایا کہ کھانا کھلانے، سوری بولنے اور بچوں کو ساتھ لے جانے پر جویریہ کا موڈ فوراً ٹھیک ہوجاتا ہے.
دوران گفتگو جویریہ نے انکشاف کیا کہ مشہور زمانہ نظم "میں ایسی محبت کرتی ہوں" ان کی لکھی ہوئی ہے جسے انھوں نے ایک شاعر کو پڑھنے کے لئے دی تھی اور انھوں نے اپنے نام سے اسے شایع کروادی.