اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اتنا اضافہ ہوگیا ہے کہ اب شوبز شخصیات بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہیں۔
جیسا کہ اِن پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ کو کراچی کے علاقے میں لوٹ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ جویریہ نیئر کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئیں۔
جویریہ نیئر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ دو ڈاکوؤں نے ان سے لوٹ مار کی۔
پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر ایک ڈاکو کو پکڑلیا۔ جان بچانے پر جویریہ نیئر نے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔