میرے بچوں نے اتنی بڑی آفر ٹھکرا دی کیونکہ۔۔ جویریہ سعود کے بچوں نے بین الاقوامی اشتہار میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟ جان کر سب ہی خوش ہوگئے

image

"میرے بچوں کا پروجیکٹ ترکیہ میں شوٹ ہونا تھا لیکن میرے بچوں نے اس میں کام کرنے سے نہ صرف خود انکار کیا بلکہ مجھے اور سعود کو بھی سمجھایا کہ ہم اس شوٹ میں شامل نہ ہوں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کا جنھوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر بچوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ میرے بچے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔ میرے بچوں نے کہا کہ اگر ہم کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم احتجاجاً چھوٹا سا کردار ادا کر سکتے ہیں. ان کی یہ باتیں سن کر مجھے سورہ الفیل کا خیال آگیا. اللہ سب کو ایسے ایماندار اور اصول پسند بچے عطا فرمائیں۔

واضح رہے کہ جویریہ سعود کے مطابق ان کے بچوں کو بین الاقوامی نامور کمپنی کے مشروب کے اشتہار کے لئے نامزد کیا گیا تھا. سوشل میڈیا صارفین نے بھی جویریہ سعود اور ان کی تربیت کی تعریف کی.

You May Also Like :
مزید