اکشے کمار کی بیوی کے ماسٹرز کرنے پر جویریہ سعود بھی میدان میں آگئیں۔۔ نئے بیان میں کیا کہہ دیا؟

image

"دو سال پہلے جب آپ نے مجھے بتایا کہ آپ دوبارہ پڑھائی شروع کرنا چاہتی ہیں تو میں نے سوچا کہ کیا آپ کا مطلب ہے؟ لیکن جس دن میں نے آپ کو اتنی محنت کرتے ہوئے اور گھر، کیریئر، میرے اور بچوں کے ساتھ طالب علمی کی زندگی کو مکمل طور پر سنبھالتے ہوئے دیکھا، مجھے اندازہ ہوگیا کہ میں نے ایک سپر وومن سے شادی کی ہے۔ آج آپ کی گریجویشن پر آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے آپ پر کتنا فخر ہے ٹینا۔ مبارک ہو. میری محبت۔"

یہ کہنا ہے معروف اداکار اکشے کمار کا جن کی اہلیہ نے حال ہی میں یونیورسٹی آف لندن سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے. شادی اور جوان بچوں کے ساتھ تعلیم مکمل کرنے پر لوگوں کے علاوہ اکشے بھی اپنی اہلیہ کی تعریف میں رطب اللسان ہیں.

ٹوئنکل نے شوہر کی محبت کے جواب میں لکھا کہ "میں خوش قسمت ہوں کہ ایک ایسا ساتھی ہے جو مجھے آگے جانے کی ترغیب دیتا ہے لیکن اگر میں گرتی ہوں تو مجھے سنبھالنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ اور میں بہت گرتی ہوں نا "

یہ پوسٹ بھارت سمیت پاکستان میں بھی خوب وائرل ہے جس کے بعد اداکارہ جویریہ سعود نے ٹوئنکل کی کامیابی کا سہرا اکشے کو دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ وہ ایک قابل فخر شوہر ہیں اور کاش میں بھی ایسا کرسکتی.

You May Also Like :
مزید