غضب بے عزتی ہے شوہر کی۔۔ جیتو پاکستان میں مہنگی بائیک جیتنے کے بعد بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا کیا؟ دیکھنے والے حیران، ویڈیو

image

جیتو پاکستان ایک مشہور پاکستانی گیم شو ہے جو اپنی برقی توانائی اور متحرک میزبان کے ساتھ سامعین اپنے سحر میں جکڑے رہتا ہے۔ جیتو پاکستان لیگ کے حالیہ سیزن نے ایک نئی فین فالوونگ حاصل کی ہے۔

جیتو پاکستان لیگ میں سب سے زیادہ پسندیدہ گیم نمبر والے باکس کھلوانے کا ہے جس میں بڑے انعامات شامل ہوتے ہیں ، جس کے لیے مہمان پرجوش انداز میں شرکت کرتے ہیں اور تحائف جیتتے ہیں۔

لیکن جیتو پاکستان کے گزشتہ پروگرام میں کچھ ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

حالیہ پروگرام میں ایک شخص کو مقابلہ کرنے کا موقع ملا اور اس نے ایک مہنگی نئی موٹر بائیک جیتی۔ تاہم، اصل موڑ تب آیا جب اس نے اپنے انعام سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر چکر لگانے کا ارادہ کیا۔ لیکن اس شخص کی بیوی نے فوری مداخلت کی! اس نے اصرار کیا کہ وہ ہٹ جائیں تاکہ وہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ سکیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے جب یہ منظر دیکھا تو خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

You May Also Like :
مزید