کوئی بھی نہیں سوچتا کہ طلاق یافتہ سے شادی ہوگی لیکن جبران ناصر نے منشا پاشا سے شادی کے متعلق کیا کہا؟

image

"معاشرہ بھی انسان کی پرورش کرتا ہے. جب ہم بڑے ہورہے ہوتے ہیں کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جس کی پہلے ایک شادی ہوچکی ہوگی. میں نے بھی ایسا نہیں سوچا تھا لیکن جب آپ کسی کو جانتے ہیں سمجھتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس کا ماضی اہمیت نہیں رکھتا. مجھے ان کے آنے والے کل کے ساتھ زندگی گزارنی ہے جو گزر گیا میں اس میں موجود نہیں تھا اس لئے اس کے بارے میں سوچنا اہمیت نہیں رکھتا"

یہ کہنا ہے معروف سیاست دان، وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کا جنھوں نے انٹرویو دیتے ہوئے اہلیہ اور اداکارہ منشا پاشا کی پہلی شادی اور طلاق کے حوالے سے گفتگو کی.

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے دونوں کئی سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور یہ طے کر لیا تھا کہ دونوں کی شادی نہیں بھی ہوئی پھر بھی دوستی کا رشتہ قائم رہے گا.

منشا اور جبران کا شادی شدہ زندگی کے متعلق کہنا تھا کہ شروعات میں انھیں بھی ساتھ رہنے میں مسائل ہوئے. چونکہ دونوں ہی غصے کے تیز ہیں اس لیے لڑائی جھگڑے ہوتے تھے جن پر دھیرے دھیرے قابو پایا. ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھا اور برداشت پیدا کی.

جبران ناصر نے مزید کہا کہ اگر کسی کی شادی نہیں بھی ہوتی تو بھی کوئی دوستی، تعلق یا پسندیدگی ضرور ہوتی ہے لیکن یہاں زندگی ختم نہیں ہوجاتی اس لئے کسی طلاق یافتہ کو جج کرنا مناسب نہیں اور آنے والے کل پر غور کرنا چاہیے.

You May Also Like :
مزید