لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بھارتی اداکاروں سے کام مانگتے ہیں لیکن ۔۔ امیشا پٹیل کے ساتھ وائرل تصویر پر جنید خان نے ناقدین کو کیا جواب دیا؟ دیکھئے

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان کی آج سے چند روز قبل ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس پر بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب اسی تنقید کا اداکار کی جانب سے ناقدین کو جواب دیا گیا ہے۔

جنید خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اس حوالے سے بات کی۔

وائرل تصاویر پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے جنید خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ پاکستانی عوام بالی ووڈ فلموں اور بھارتی اداکاروں کو بہت زیادہ پسند بھی کرتے ہیں لیکن اگر وہ کسی پاکستانی اداکار کو بھارتی اداکاروں سے ملاقات کتا دیکھ لیں تو تنقید کرتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے ملک کے فنکاروں کو اگر بالی ووڈ شخصیات کے ساتھ دیکھ لیں تو برا مان جاتے ہیں کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بھارتی اداکاروں کے آگے کام مانگنے کے لیے جھکتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف بھارتی اداکاروں کی جانب سے ملنے والی عزت کا جواب عزت سے دیتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید