میں نے جلدی شادی اس لئے کی کیوں کہ۔۔ جنید نیازی نے نوجوانوں کو شادی کے متعلق کیا مشورہ دے دیا؟

image

جنید نیازی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے کم عرصے میں زیادہ جگہ بنا لی ہے. خوبرہ جنید نیازی نہ صرف اداکاری کے شعبے میں نام کما چکے ہیں بلکہ خوشگوار ازدواجی زندگی بھی گزار رہے ہیں.

نجی چینل پر انٹرویو کے دوران جلد شادی کی وجہ پوچھے جانے پر جنید کا کہنا تھا کہ "شادی اپنے وقت پر کر لینی چاہیے اور شادی کیلئے 25 یا 26 سال مناسب عمر ہے، میں نے بھی ٹھیک وقت پر شادی کی. آج کل کے نوجوانوں کو بھی یہی مشورہ گا کہ شادی کے لیے زیادہ کمانے کا نہ سوچیں کیونکہ آنے والی اپنا نصیب خود لے کر آتی ہے"

کچھ عرصہ قبل جنید نیازی اور ان کی صحافی اہلیہ شجیعہ نے ایک انٹرویو میں شرکت کے دوران اپنی شادی کا دلچسپ قصہ بھی سنایا تھا.

شجیعہ نیازی نے بتایا کہ "سسر نے مجھے سب سے پہلے ٹی وی پر دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے میرے بارے میں تحقیق کی تو پتا چلا کہ ہم تو آپس میں رشتے دار بھی ہیں اس طرح ہماری شادی کا سلسلہ شروع ہوا“

دوسری جانب اداکار جنید نیازی کہتے ہیں جب میں آسٹریلیا سے پاکستان آیا تو میرے والد نے مجھے شجیعہ کی تصویریں دکھائیں جو میرے لیے کافی حیران کن بات تھی، میں اس وقت اپنی پڑھائی میں مصروف تھا تو میں نے والدین سے کہہ دیا کہ دیکھ لیں۔ لیکن والدین کو لگا کہ میں راضی ہو گیا ہوں تو میری شادی ہی طے کر دی۔ جبکہ اس وقت میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور میں اپنی پڑھائی میں مگن تھا۔

جبکہ شجیعہ نیازی بھی کہتی ہیں کہ اگرچہ ان دونوں کا قبیلہ اور ذات ایک جیسی تھی اور گھر والے بھی ایک دوسرے سے واقف تھے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

جنید نیازی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی اچانک اور بہت جلدی میں ہوئی لیکن اب وہ اور ان کی اہلیہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی ایک پیاری سی بیٹی بھی ہے جس کا نام ایزا ہے۔

You May Also Like :
مزید