صرف میں اور لتا جی پیسوں کے لئے نہیں گرے۔۔ امبانی کے بیٹے کی شادی میں ڈانس کیوں کیا؟ کنگنا نے لتا منگیشکر کا حوالہ دیتے ہوئے اداکاروں کو کھری کھوٹی سنادی

image

"میں بہت زیادہ مالی پریشانیوں سے گزری ہوں اس کے باوجود بالی ووڈ میں صرف میں اور لتا جی، دو ہی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے صرد پیسوں کی لالچ میں کسی شادی کی تقریب میں پرفارم نہیں کیا. جب میں نے ایوارڈ شوز میں جانے سے انکار کیا تو مجھے کئی ہٹ سانگز دیے گئے تھے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ میں آئے دن فتنہ پھیلانے والی اداکارہ کنگنا رناوٹ کا جنھوں نے کسی کا نام لیے بغیر مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی میں مشہور اداکاروں کے ڈانس کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے لیجنڈ گلوکارہ لتا سے اپنا موازنہ کیا.

اس موقع پر کنگنا نے ایک پرانی خبر بھی شئیر کی جس میں گلوکارہ لتا کی بہن آشا بھونسلے نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی بہن کو صرف دو گھنٹے کے لئے ایک ملین ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی جس کو ٹھکراتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ایک ملین تو کیا پانچ ملین بھی دیں تو بھی میں کسی کی تقریب میں نہیں پرفارم کروں گی.

کنگنا نے مزید کہا کہ پیسے اور شہرت کو انکار کرنے کے لئے مضبوط کردار اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ شارٹ کٹس کی اس دنیا میں نئی نسل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کردار اور ایمان داری ہی اصل دولت ہے.

You May Also Like :
مزید