مرد 'ہینڈ بیگ' کی طرح ہوتے ہیں ۔۔ ٹوئنکل کھنہ کے مردوں کو ہینڈ بیگ کہنے پر کنگنا رناوت نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہا؟

image

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے مردوں کو ہینڈ بیگ سے تشبیہ دینے پر کنگنا رناوت نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سوشل میڈیا پر سُپر اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتی دکھائی دیں۔

انٹرویو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں ہمیں مردوں کی ضرورت ہے جو ہینڈ بیگ کی طرح ہوتے ہیں، ہم اکثر پلاسٹک کی تھیلوں میں چیزیں اٹھاتے ہیں لیکن اس کے مقابلے میں ہینڈ بیگ اچھا لگتا ہے۔

اس پر کنگنا رناوت نے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ کون سے مراعات یافتہ لوگ ہیں جو اپنے مردوں کو پولی تھین بیگ قرار دے رہے ہیں، کیا یہ کُول (COOL) ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟

کنگنا رناوت نے لکھا کہ منہ میں چاندی کا چمچا لے کر پیدا ہونے والے نیپو بچے جنہیں سنہری پلیٹوں میں فلمی کیریئر دیا گیا وہ یقینی طور پر اس کے ساتھ انصاف نہیں کر سکے۔

You May Also Like :
مزید