"میں اس بارے میں کبھی بات نہیں کرتی کیوں کہ والد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بہت جذباتی ہوجاتی ہوں. خاندان سب کے لئے ایک حساس موضوع ہوتا ہے، ہم سب ہی اپنے خاندان کے حوالے سے حساس ہوتے ہیں"
یہ کہنا ہے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاف کا جنھوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ تیسری کلاس میں تھیں تو ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی. والد انھیں ننھیال چھوڑ کر چلے گئے اور بعد کبھی پلٹ کر نہیں دیکھا.
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ میری والدہ ایک بار ہمیں والد کے پاس لے کر گئیں مگر وہاں جا کر پتہ چلا کہ اسکول سے میرا نام کاٹ دیا گیا ہے کیوں کہ والد نے فیس تک نہیں بھری تھی.
"کوئی مسئلہ نہیں. میرے ماں باپ کی آپس میں نہیں بن سکی مگر میری والدہ اور ننھیال والوں نے کبھی والد سے ملنے سے منع نہیں روکا.