کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کے گھر میں آگ کیسے لگی؟ مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

image

کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی دونوں شوبز کی مشہور جوڑی ہیں اور دو پیارے بچوں کے والدین بھی ہیں..گزشتہ روز ان کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع کنور ارسلان نے خود اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے دی.

کنور ارسلان نے لکھا کہ صبح ہمارے گھر میں آگ بھڑک اٹھی. خدا کا شکر ہے کہ تمام گھر والے محفوظ ہیں. تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں.

ان کی اسٹوری میں شئیر کی گئی تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید آگ ان کے باورچی خانے میں لگی کیوں کہ تصویر میں ایک شخص باورچی خانے کی صفائی کرتا دکھائی دے رہا ہے. اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسی ہیں.

You May Also Like :
مزید