عید کے کپڑے کیوں نہیں سیئے؟ کورٹ نے درزی کو دی ایسی سزا کہ آئندہ کوئی بھی درزی آپ کے کپڑوں کو سینے میں دیر نہیں کرے گا؟

image

عید پر درزی سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ ہم سب کے کپڑے سی کر دیتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات درزی اتنا تنگ کرتے ہیں کہ انسان سلے سلائے کپڑوں کی جانب متوجہ ہوتا ہے۔ ایک تو ان کو ڈیزائن سمجھاؤ، مہنگا سا کپڑا اور ساتھ میں دیگر لوازمات لا کر دو لیکن یہ بیچارے یا تو بھولنے کا بہانہ کرکے کپڑے خراب کر دیتے ہیں یا وقت کی کمی کا بہانہ لگا کر سینا ہی بھول جاتے ہیں۔ لیکن کراچی کورٹ نے درزی کو اب ایسی سزا دی کہ اب کوئی بھی درزی آپ کے کپڑے سینے سے نہ تو منع کرے گا اور نہ دیر سے سی کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کورٹ میں جج نے درزی پر 15 ہزار روپے کا جرمائنہ عائد کردیا ہے۔ اس کے متعلق مزید بتایا جاتا ہے کہ فہیم درخواست گزار کے کپڑے سی کر نہ دینے پر شہری نے کورٹ سے رابطہ کیا جہاں جج فہمیدا نے درزی کو بھی بلایا مگر وہ سماعت کے لیے حاضر نہ ہوا تو سزا کے طور پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

You May Also Like :
مزید