بالی ووڈ کے مشہور اداکارکرن سنگھ گروور نے اپنی 14 ماہ کی بیٹی کے لیے فائٹر لفظ کا استعمال کیا یے جسے سوشل میڈیا صارفین پسند کر رہے ہیں۔
بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور سال 2016ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کے ہاں 14 ماہ قبل بیٹی دیوی کی پیدائش ہوئی، جس کے دل میں 2 سوراخ بتائے گئے تھے۔
کرن سنگھ گروور اپنی گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم فائٹر کی کامیابی پر کافی خوش نظر آئے، انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی صاحبزادی کی پیدائش کے 5 دن بعد ہی فائٹر کی شوٹنگ پر جانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی کے دل میں سورخ کی خبر اُس کی پیدائش کے تیسرے دن معلوم ہوئی تھی، دیوی فائٹر بچی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ ہمیں اس 14 ماہ کی بچی دل میں پیدائشی طور پر 2 سوراخوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری سے گزرنا پڑا۔
کرن نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بیٹی کے دل میں ٢ سوراخ ہیں، تو ہمارے لیے خود کو سنبھالنا بہت ہی مشکل لمحہ تھا۔
کرن سنگھ گروور نے کہا کہ جب ہماری قریبی دوست کو بیٹی کی صورتحال کا پتہ چلا تو اُس نے کہا کہ یہ تو فائٹر بچی ہے۔