"جیسے گلاب سب سے پیارا پھول ہے. عالیہ بھٹ بھی گلاب جیسی ہیں اور گلاب کی طرح ہی دکھتی ہیں. اگر وہ خوشبو ہوتیں تو گلاب کی خوشبو ہوتیں"
یہ کہنا ہے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان کا جنھوں نے حال ہی میں ’بُلگاری‘ برانڈ کے نئے پرفیومز کی لانچ میں شرکت کی.
اس موقع پر کرینہ کپور نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنے کزن بھائی رنبیر کپور کو ’عود‘ کی خوشبو قرار دیا. کرینہ کا کہنا تھا کہ ’اس کی شخصیت سنجیدہ ہے اور عود کی خوشبو بھی بہت تیز ہوتی ہے‘۔
جبکہ کرن جوہر کیلئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ کرن کیلئے میں اپنے پسندیدہ پھول کا نام لوں گی جو للی ہے‘ جبکہ اپنی بہن کرشمہ کپور کو ’سورج مکھی‘ کی خوشبو قرار دیا.
کرینہ کہ جانب سے عالیہ کو گلاب کہنے پر سوشل میڈیا صارفین کافی خوش ہیں اور نند بھاوج کے محبت بھرے رشتے کو سراہ رہے ہیں.