غم سے مر بھی رہے ہوں تو ہنسنا پڑتا ہے میں راتوں کو چھپ کر روتی تھی! کرینہ کپور نے پہلی بار زندگی کا دکھ بتا دیا

image

"میں راتوں کو اٹھ کر روتی تھی. اپنی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتی تھیں اور خاموشی سے تکلیف سہتی تھی"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کوئین کرینہ کپور خان کا جنھوں نے حال ہی "دی رنویر شو"میں اپنے کیریئر کے آغاز اور پے در پے ناکامیوں کے متعلق گفتگو کی. کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں.

گفتگو جاری رکھتے ہوئے کرینہ نے انکشاف کیا کہ میں اپنی فلاپ فلموں کی وجہ سے بہت پریشان رہتی تھی. مجھے صدمہ ہوگیا تھا اور راتوں کو یہ سوچ کر روتی رہتی تھی کہ یہ کیا ہو رہا ہے، میری فلمیں ناکام کیوں ہیں. لوگوں کا رویہ تو میرے ساتھ اچھا تھا لیکن بطور اداکارہ مجھے کسی ایک اچھی فلم کی ضرورت تھی تاکہ اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کو منوا سکوں۔

کرینہ کپور خان نے مزید بتایا کہ اگر یہ حالات کسی اور کے ساتھ بھی پیش آتے تو وہ انسان بھی کرینہ کی طرح ہی ڈپریشن کاشکار ہو جاتا. کوئی بھی ڈپریشن سے بچ نہیں سکتا لیکن اس بارے میں لوگ بات نہیں کرتے. یہاں تک کہ اس وقت انھوں نے بھی اپنے آس پاس کے لوگوں کو محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کسی کرب اور تکلیف کا شکار ہیں.

کرینہ کا کہنا تھا کہ شوبز میں کوئی کسی کی حمایت نہیں کرتا. کسی کی نجی زندگی جن حالات کا بھی شکار ہو بلکہ مر ہی کیوں نہ رہا ہو مگر کیمرے کے سامنے اسے مسکرانا ہے کیونکہ عوام یہی دیکھنا چاہتی ہے.

You May Also Like :
مزید