نعمان اعجاز بہت گھٹیا شخص ہے۔۔ نعمان اعجاز نے ایسا کیا کہا تھا جو خلیل الرحمٰن قمر نفرت کرنے لگے؟

image

"میں نے دنیا میں کسی سے نفرت کی ہے تو وہ شخص نعمان اعجاز ہے. وہ ایک گھٹیا انسان ہے"

یہ کہنا ہے معروف اور متنازعہ لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کا جنھوں نے سماء نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نیا انکشاف کر ڈالا.

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں. پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز سے مجھے نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہوتی..اپنے ڈرامے میں ایک کردار نعمان اعجاز کو دیا تھا کیونکہ وہ برے اور گھٹیا آدمی کا کردار تھا۔ اس کردار کے لیے نعمان اعجاز کو محنت نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ خود ایسا ہی ہے۔ نعمان اعجاز سے نفرت کے باوجود ان کو درگزر کیا ہے۔ ان کے مداحوں کو میری بات بری لگے گی لیکن سچ یہی ہے۔ نعمان اعجاز اچھے اداکار ضرور ہوں گے لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ کسی بھی محفل میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جس سے آپ نفرت کرتے ہیں تو سلام دعا کے بعد آگے بڑھ جانا چاہئیے تاکہ ماحول خراب نہ ہو"

واضح رہے کہ اس سے پہلے اداکار نعمان اعجاز بھی خلیل الرحمٰن قمر کو ذہنی مریض قرار دے چکے ہیں.

جون 2021 میں مبشر لقمان کے پروگرام میں گفتگو کے دوران نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ دراصل غلطی سے میں نے ہی خلیل الرحمٰن قمر کو دریافت کیا تھا. ہر انسان کے کچھ مسائل اور پیچیدگیاں ہوتی ہیں لیکن خلیل الرحمٰن قمر کے بہت سارے مسائل ہیں، انہیں بہت ساری چیزوں سے اختلاف ہے۔ وہ ذہنی مریض ہیں.

You May Also Like :
مزید