بچوں کے ڈائپر بدلتی تھی اور امیر ہونے کے باوجود کیارا ایڈوانی کمعمولی سی نوکری کرنے پر کیوں مجبور تھیں؟

image

"جب میں اداکارہ نہیں تھی تو پری اسکول میں کام کرتی تھی اور بچوں کے ڈائپر وغیرہ بھی تبدیل کیا کرتی تھی"

یہ کہنا ہے مشہور بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کا جنھوں نے حال ہی میں ’ ریڈیو سٹی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ماضی کے متعلق چند انکشافات کیے.

کیارا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کے نرسری اسکول میں ملازمت کرتی تھیں. وہاں ان کا کام ننھے منے بچوں کو نظمیں پڑھانا اور اُن کے ڈائپر تبدیل کرنا وغیرہ شامل تھا۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کیارا نے بتایا کہ اپنہ مشہور فلم ’کبیر‘ میں حاملہ لڑکی کا کرداد ادا کرنے میں انھیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی کیوں کہ وہ پہلے ہی اسکول میں بچوں کے ساتھ بہت سارا وقت گزار چکی تھیں.

واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی کا تعلق بھارت کے ایک رئیس خاندان سے ہے جبکہ دنیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی، کیارا کی بچپن کی سہیلی ہیں. ایسے میں اسکول کے بچوں کے ڈائپر تبدیل کرنے والی ملازمت کرنا یقیناً مداحوں کے لئے چونکا دینے والی خبر ہے.

You May Also Like :
مزید