عامر خان نے ماں کی 90ویں سالگرہ کیسے منائی؟ سابقہ بہو اور پوتی کی مبارکباد نے صارفین کے دل جیت لئے! دیکھیں

image

بہت کم ہی ساس بہو کا آپس میں خشگوار رشتہ ہوتا ہے اور ایسا تو شاید ہی کہیں ہو کہ میاں بیوی میں طلاق کے بعد بھی سابقہ بہو اپنی ساس کو ماں کا درجہ دے۔ البتہ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے اپنی ساس سے کچھ ایسے ہی تعلقات ہیں جس کا حال ہی میں نمونہ لوگوں نے بھی دیکھ لیا۔

حال ہی میں 13 جون کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی والدہ زینت حسین نے اپنی 90 ویں سالگرہ منائی ہے اور جہاں لوگوں نے انھیں بڑی تعداد میں سالگرہ کی مبارک باد دی وہیں ان کی سابقہ بہو کرن راؤ کی مبارک باد دینے کا انداز بھی سب کو خوب بھایا۔

کرن راؤ نے اپنے انسٹا اسٹوری میں سابقہ ساس زینت حسین کی تصویر لگائی جس میں وہ کڑھائی والا جوڑا پہن کر مسکرا رہی ہیں۔ ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ "90 ویں سالگرہ مبارک ہو، امّی۔"

اس کے ساتھ ہی عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بھی اپنی دادی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا “ہیپی برتھ ڈے، دادی۔‘

سوشل میڈیا صارفین کو کرن راؤ کا سابقہ ساس کو امی کہہ کر مخاطب کرنا بہت پسند آیا۔

You May Also Like :
مزید