اداکاری کا نہیں سوچا تھا بلکہ۔۔ 7 برس برطانیہ میں رہنے والی کبری خان کی نجی زندگی سے متعلق چند باتیں

image

"میرا لب و لہجہ انگریزی ہے تو لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بنا کر بات کررہی ہوں جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے. لیکن اب میں نے لوگوں کو صفائیاں دینا چھوڑ دی ہیں"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ کبری خان کا جنھوں نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنے بارے میں بتایا.

ٹیلی-فون پر ایک مداح کے سوال کے جواب میں کبری کا کہنا تھا کہ بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ میں برطانیہ میں رہتی تھی. پاکستان آئے صرف 7برس ہی ہوئے ہیں تو بات چیت کا انداز انگریزی ہونا بہت نارمل سی بات ہے.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کبری نے بتایا کہ میں نہیں جانتی کہ میں کہاں تک پہنچ گئی ہوں. میں نے اداکاری کا سوچا بھی نہیں تھا، اس وقت پڑھتی تھی تو زندگی کے پلان کچھ اور تھے اب کچھ اور ہیں۔

You May Also Like :
مزید