جیتو پاکستان لیگ ایک گیم شو ہر جو ہر سال رمضان المبارک میں نشر ہوتا ہے۔ شو کے فارمیٹ میں گیمز اور انعامات کی تقسیم شامل ہوتی ہے۔ اس شو میں پاکستان کے مشہور اداکار اور مشہور شخصیات شرکت کر کے شو میں چار چاند لگاتی ہیں۔
لیکن اس بارجے پی ایل میں مداح ثناء جاوید کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ ان کی جگہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان نے لی ہے جو اسلام آباد کی کپتانی کریں گی۔
چونکہ ثناء جاوید چند ہفتوں قبل کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تو ممکن ہے وہ اس وجہ سے شو میں شرکت نہیں کر رہیں۔
مگر وہیں کبریٰ خان کے مداح اس بات سے بے حد خوش ہیں کہ وہ انہیں روزانہ رمضان گیم شو میں انہیں دیکھ سکیں گے۔ اس حوالے سے اداکارہ کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے۔