"مجھے کبھی بھی اداکاری کا شوق نہیں تھا کیونکہ ماں باپ کا تعلق اسی شعبے سے تھا. اس لئے یہ میرے لئے کافی معمولی بات تھی"
یہ کہنا ہے اداکارہ لیلیٰ واسطی کا جنھوں نے نجی چینل کے ٹاک شو میں اداکاری کی جانب آنے کے متعلق گفتگو کی.
لیلیٰ واسطی کا کہنا تھا کہ نصرت ٹھاکر چاہتے تھے کہ میں ان کے ڈرامے میں ’انار کلی‘ کا کردار کروں جبکہ میرے والدین نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی ان کی یہ پیشکش قبول کرلی تھی۔
اپنی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے لیلیٰ کا کہنا تھا کہ حسن مجھے اپنی ماں سے وراثت میں ملا تو یہ میری نظر میں کوئی کامیابی نہیں ہے مگر شوبز میں کامیاب بنانے کے لئے اچھی شکل اہم کردار ضرور ادا کرسکتی ہے البتہ اداکاری کا موقع تو مجھے ویسے بھی والدین کی وجہ سے مل سکتا تھا.