"والد بہت بیمار تھے امی نے یوں تو ان کا بہت خیال رکھا لیکن ایک بار وہ گاڑی میں سوگئی تھیں اور اسی 10 منٹ میں ابو کا انتقال ہوگیا تو یہ دکھ امی کو بہت ہے کہ آخر وقت میں ملاقات نہیں ہوسکی"
یہ کہنا ہے اداکارہ مدیحہ افتخار کا جنھوں نے ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے والدین کے حوالے سے بات کی. مدیحہ نے انکشاف کیا کہ ان کے والد بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے تھے.
مدیحہ کہتی ہیں کہ آج رشتے توڑنا بہت آسان ہوگیا ہے لیکن میری ماں نے ابو کی اتنی خدمت کی کہ ہم کہتے ہیں آپ نے دنیا میں جنت بنا لی ہے. امی کہتی ہیں کہ رشتے کو رشتہ سمجھ کر نبھاؤ. مرد کو چاہیے کہ عورت کی نیچر کو سمجھے اور عورت کو چاہیے کہ مرد کی نیچر لو سمجھے.
مدیحہ نے بتایا کہ پہلے ان کی والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہ میڈیا میں آئیں لیکن والد نے سپورٹ کیا. اس کے بعد 80 فیصد ان کی ماں کی محنت ہے انھیں اسٹار بنانے میں.