"میں اپنے شوہر موجی بسر سے 4 برس بڑی ہوں. ہم دوست تھے پھر موجی نے پہلی بار پرپوز کیا"
یہ کہنا ہے نامور اداکارہ مدیحہ امام کا جنھوں نے فیوشیا ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی محبت اور شادی کی داستان سنائی.
مدیحہ نے انکشاف کیا کہ موجی بسر سے ان کی پہلی ملاقات 2015-16 میں ہوئی جب وہ بالی ووڈ میں فلم کرنے گئی تھیں اور وہاں موجی پروڈکشن ٹیم میں انٹرن تھے.
مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ موجی مجھے بہت پیارے اور محنتی لگے. مجھے سخت محنت کرنے والے لوگ پسند ہیں پھر میں نے اپنی امی کو موجی کے بارے میں بتایا کہ وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں. پھرجب اگلے دن سیٹ پر گئی تو موجی نہیں تھے میں نے لوگوں سے پوچھا کہ موجی کہاں ہیں تو پتا چلا کہ وہ ایک خاتون دوست کے ساتھ ہیں بس پھر میں نے سوچا کہ سب ختم ہوگیا۔
"لیکن اس کے بعد بھی اچھے دوست رہے پھر تقریباً 2 سال کے بعد انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا کہ انہیں ایک پوڈ کاسٹ میں میری مدد کی ضرورت تھی. اس کے بعد پھر انھوں نے پروپوز کیا اور ہمارے والدین نے دبئی میں ملاقات کی اور ہماری شادی کی تاریخ طے ہوگئی.