"ایک دن نک میرے پاس آیا اور دوپہر کے کھانے پر لے جانے کا پوچھا کہ میں آپ کو کھانے پر باہر لےجانا چاہتا ہوں، جس پر میں نے ہامی بھرلی اور جب ہم کھانا کھانے گئے تو سوال کیا کہ پریانکا کے لئے کیسا لڑکا چاہیے"
یہ کہنا ہے سابق ملکہ حسن اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا کا جنھوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بیٹی سے 10 برس چھوٹے داماد کے بارے میں گفتگو کی.
مدھو چوپرا نے بتایا کہ مجھے پریانکا کے ہونے والے شوہر میں جو خوبیاں چاہیے تھیں وی سب نک کو بتائیں اور نک نے میرا ہاتھ تھام کر کہا کہ میں وہ انسان ہوں. کیا میں وہ شخص ہوسکتا ہوں جو آپ کا داماد بن سکے؟ نک نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ ان تمام خوبیوں پر پورا اُترے گا.
مدھو چوپڑا نے بتایا کہ شادی کی باتوں کے درمیان ایک لمحہ بھی کسی نے عمر کے فرق کو نہیں سوچا. اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا. دونوں اپنی جگہ اچھے ہیں، ایک دوسرے کی پرواہ کرتے ہیں, یہ کافی ہے کبھی اس نظر سے دیکھا ہی نہیں۔
"نک نے جس طرح میری بیٹی پریانکا کا ہاتھ مانگا اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی. تب میں نک کو نہیں جانتی تھی لیکن پہلی ملاقات میں اندازہ ہوگیا تھا کہ لڑکا اچھا ہے۔