اس وقت بہت چھوٹی تھی اسلیئے ۔۔ ماہِ نور حیدر کی شادی کس عمر میں ہوئی تھی؟ پہلی مرتبہ اپنی طلاق کے بارے میں بتا دیا

image

حال ہی میں ماہِ نور نے ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی طلاق اور شادیوں میں پیش آنے والی مشکلات سے گزرنے والے لوگوں کے بارے میں بات کی۔

ماہِ نور نے انکشاف کیا کہ، میری شادی اس وقت ہوئی جب میں صرف 22 سال کی تھی اور بہت سی باتوں کو سمجھنے کیلیئے کافی چھوٹی تھی۔ ہمارے رشتے میں بھی کچھ مسئلے مسائل تھے جس کے چلتے چار سال قبل میری اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا، ایسے حالات میں میرے والدین خصوصاً میرے والد نے میرا بہت ساتھ دیا اور وہ ہمیشہ سے ہی مجھے سپورٹ کرتے آئے ہیں۔ ماہِ نور نے کہا کہ ایک معاون خاندان ایک لڑکی کے لیے سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے، جو میرے پاس تھی اور ساتھ ہی میرے پاس واپس آنے پر ایک کیریئر بھی تھا۔

ماہِ نور یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ، کیا انہیں اپنی شادی سے نکل جانا چاہئے اگر وہ بُری چل رہی ہو تو؟ لیکن میں انہیں کبھی ایسا مشورہ نہیں دیتی کیونکہ ہر ایک کے حالات مختلف ہو سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ۔ وہ کبھی بھی اپنے سابق شوہر کے بارے میں برا نہیں بولتی ہیں کیونکہ بعض اوقات اچھے لوگ بھی ساتھ نہیں چل سکتے۔

You May Also Like :
مزید