اس برانڈ کی تو شلوار ہی صرف 40 ہزار کی ہے ۔۔ ماہرہ خان کا یہ جوڑا اتنا مہنگا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

image

اداکاراؤں کے خوبصورت اور منفرد ڈیزائن کے کپڑے خواتین کو بہت متاثر کرتے ہیں۔ جہاں دیکھتی ہیں وہیں سے سوچتی ہیں کہ خرید لیں لیکن کچھ اتنے مہنگے ہوتے ہیں کہ وہ خرید تو نہیں پاتی ہیں مگر اس ڈیزائن جیسا جوڑا درزی سے بنوا لیتی ہیں۔ آج کل جہاں ہر کپڑا مہنگا ہوگیا ہے وہیں برانڈ کے کپڑے تو ایک عام آدمی کی پہنچ سے بہت زیادہ دور ہوگئے ہیں۔ لیکن وہ کپڑے اگر مہنگے ہیں تو پھر ان کی کوالٹی، کپڑا اور ڈیزائن بھی بہترین ہے جس پر ہم کسی طور یہ نہیں کہہ سکتے کہ پیسے ضائع ہوگئے۔ ایک مہنگا جوڑا چار سستے کپڑوں کی ماند زیادہ دیر پا چلتا ہے۔

ماہرہ خان کے اس جوڑے کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ اتنا مہنگا ہے کہ خواتین تو کیا مرد حضرات بھی حیران ہو رہے ہیں کہ نہ تو یہ سونے سے بنا ہے اور نہ چاندی سے پھر بھی اتنا مہنگا کیوں؟ کیا آپ دیکھ کر انداز کر سکتے ہیں کہ یہ حسین جوڑا کس قدر مہنگا ہے؟

ماہرہ خان کے اس جوڑے کی قیمت تقریباً 3 لاکھ سے بھی زائد ہے۔ شلوار صرف 40 ہزار روپے کی ہے جبکہ قمیض کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ہے۔ لیکن اگر دوپٹہ آپ اس کے ساتھ بھاری ڈیزائن میں پہننا چاہیں گے تو صرف 60 ہزار روہے کا ہے جبکہ بھاری ڈیزائن کا دوپٹہ ہی صرف 2 لاکھ روپے کا ہے۔ یعنی اگر کوئی اس قمیض شلوار کو بھاری ڈیزائن کے دوپٹے کے ساتھ پہننا چاہے تو اس کی کل قیمت 3 لاکھ 90 ہزار اور کچھ روپے بنے گی جبکہ ہلکے ڈیزائن کے دوپٹے کے ساتھ اس کی کل قیمت ڈھائی لاکھ سے زائد بنے گی۔

یہ ایک مشہور برانڈ ہے جہاں منفرد نت نئے ڈیزائن کے زبردست کپڑے آپ کو ملیں گے۔ صرف ماہرہ خان ہی نہیں بلکہ دیگر اداکارائیں بھی ان کے کپڑوں کو بہت پسند کرتی ہیں۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہو رہے ہیں کہ اس قدر مہنگے کپڑے ہیں، کوئی عام انسان کیسے خرید سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ اس طرح کے ڈیزائن کے کپڑے پہننا چاہتی ہیں تو مارکیٹ سے اس طرح کے ڈیزائن کا یا ہلکی ایمبرائیڈری کا کپڑا خریدیں اور درزی سے ہو بہو ایسا سلوا لیں۔ مہنگے کے ششکے اب کم پیسوں میں بھی مل جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید