یقین نہیں آتا کہ میرے ماموں نہیں رہے۔۔ ماہرہ خان اکلوتے ماموں کے انتقال کا بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں

image

"یہ تصور کرنا بھی مشکل ہے کہ میرے زندگی سے بھرپور ماموں اب اس دنیا میں نہیں رہے. میں نے سنا ہے سب کے ماموں بہت خاص ہوتے ہیں لیکن میرے لیے اپنے ماموں سب سے زیادہ خاص تھے. انہوں نے ہمیں خوبصورت بچپن اور اپنے ماں باپ کو بہت سا پیار اور احترام دیا"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ ماہرہ خان کا جنھوں نے انسٹاگرام پر ایک دکھی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے اکلوتے ماموں کی وفات کی اطلاع دی. ماہرہ نے ماموں کے ساتھ بچپن کی خوبصورت تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا.

ماہرہ خان کہتی ہیں کہ میرے ماموں نہایت شفیق اور اور خوش مزاج انسان تھے. انھیں موسیقی کا شوق تھا۔ اگرچہ ماموں کے انتقال کو 2 ہفتے گزر گئے لیکن یوں لگتا ہے جیسے کل کی ہی بات ہے.

ماہرہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویروں میں ایک اسکرین شاٹ بھی موجود ہے جس میں وہ انتہائی محبت سے ماموں سے خیریت دریافت کررہی ہیں. ان کے ماموں اکبر خان کہتے ہیں کہ میں ٹھیک نہیں ہوں لیکن اللہ کا شکر ہے.

You May Also Like :
مزید