لال جوڑا پہنی ہوئی یہ لڑکی پاکستان کی کون سی مشہور اداکارہ ہے؟

image

بچپن کی یادیں جوانی میں بھی یاد آتی ہیں اور ان یادوں کو تازہ کرنے کا ایک ذریعہ وہ پرانی دھندلی تصاویر ہیں جن کو دیکھ کر ہمیں وہ گزرا ہوا وقت ایک مرتبہ پھر آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ اداکارائیں بھی اپنے بچپن کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ بالکل اسی طرح یہ تصویر بھی معروف اداکارہ نے شیئر کی جس میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ یہ اداکارہ کون ہے؟ یہ پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔ جن کے دیوانے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت اور امریکہ میں بھی موجود ہیں۔

لال جوڑا پہنی ہوئی یہ لڑکی پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔ یہ تصویر بھارتی اداکارہ کاجول کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے کردار جیسی ہے۔ ماہرہ کی اس تصویر کو آج بھی لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ کچھ وقت قبل جب یہ تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے ماہرہ خان کو پاکستان کی کاجول ہی کہہ دیا تھا۔

You May Also Like :
مزید