ماہرہ خان نے کچھ دنوں پہلے ایک ایسا لباس پہنا تھا جس کی صرف شلوار کی 40 ہزار روپے کی تھی جس کی قیمت جان کر لوگوں کے کان کھڑے ہوگئے تھے کہ اتنا مہنگا برانڈ ہے کہ کوئی چاہے بھی تو اس کے کپڑے نہ خرید سکے کیونکہ اتنے مہنگے تھے وہ اور اب بالکل اسی طرح انہوں نے ایسے جوتے پہنے ہیں جن کی قیمت 2 لاکھ سے بھی زائد ہے۔ ماہرہ خان حال ہی میں ایک شو میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ نظر آئیں جہاں انہوں نے خود کالے کپڑے پہنے تھے لیکن ساتھ ہی لال جوتے پہنے ہوئے ہیں۔
ان لال جوتوں کی قیمت 1 ہزار 14 ڈالر ہے جو پاکستانی پیسوں میں 2 لاکھ 9 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہے۔ یہ جوتے عالمی برانڈ کرت گیگر نامی برانڈ کے ہیں۔ اکثر ہالی ووڈ اداکارائیں فلموں کے پریمیئر پر اس برانڈ کے نفیس اور خوبصورت ڈیزائن کے جوتے پہنتی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان آج کل فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ جس میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان مرکزی کردار ہیں۔