عائشہ عمر کو بلبلے سے نکالا بھی نہیں جاسکتا کیا محمود اسلم ڈرامے سے عائشہ عمر کو نکلوانا چاہتے ہیں؟

image

"انسٹاگرام نے اداکاروں کا دماغ خراب کر کے رکھ دی ہے. انسٹاگرام سے پہلے عائشہ عمر بھی ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے اچھا وقت دیتی تھیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکار محمود اسلم کا جنھوں نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اداکاروں کے رویے کے متعلق شکایت کی.

محمود اسلم کا کہنا تھا کہ بلبلے ورلڈ ریکارڈ کا مستحق ہے کیونکہ اس نے مقبولیت قائم رکھتے ہوئے 14 سال مکمل کرلیے لیکن اب اداکاروں کے رجحانات تبدیل ہو رہے ہیں اسی وجہ سے ڈراموں کا بھی بیڑا غرق ہو رہا ہے۔ انسٹاگرام کی وجہ سے ڈراموں کا بیڑاغرق ہورہا ہے.

"ہماری پوری ٹیم میں اداکاروں کے انسٹاگرام پر فالوورز ہیں لیکن عائشہ عمر کے فالوورز سب سے زیادہ ہیں. جس کی وجہ سے عائشہ عمر انسٹاگرام پر زیادہ مصروف رہتی ہیں ان کا اپنا چینل بھی ہے جس کے لیے وہ کام کرتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ عائشہ عمر نے کپڑوں اور میک اپ کا برانڈ بھی متعارف کروا لیا ہے.

"کام تو وہ اب بھی کرتی ہیں اور جس کام کا وعدہ کرتی ہیں اسے پورا کرتی ہیں لیکن اب ان کی کچھ توجہ ڈراموں سے کم ہوگئی ہے۔ شروع میں ایسا نہیں تھا اور بہت اچھی طرح کام ہوتا تھا. لیکن اب کچھ نہیں ہوسکتا اور عائشہ کے کردار کو ڈرامے سے نکالا بھی نہیں جا سکتا۔

You May Also Like :
مزید