چھوٹا بھائی بیٹے کی طرح تھا لیکن۔۔ سب کو ہنسانے والے مانی زندگی کا گہرا دکھ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

image

"میں زیادہ تعلیم یافتہ نہیں تھا لیکن اپنے چھوٹے بھائی کو بہت محنت سے پڑھایا. اس کو اسکول سے کر پرائیوٹ یونیورسٹی تک پڑھایا اور وہ بہت قابل لڑکا تھا لیکن پھر اس کا انتقال ہوگیا"

یہ کہنا ہے معروف اداکار سلمان شیخ کا جو مانی کے نام سے جانے جاتے ہیں. مانی نے سماء ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی کے دکھ پر لب کشائی کی.

مانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بہت جوانی میں اپنے بھائی کو برین ٹیومر سے کھو دیا تھا۔ میرا بھائی حسن شوٹنگ پر گیا تھا اور اچانک اپنے سر میں درد محسوس ہوا۔ اس نے واپس آکر ہمیں بتایا لیکن تیسرے اسٹیج پر ہی ان کا انتقال ہوگیا.

مرحوم بھائی کے ذکر پر آبدیدہ ہوتے ہوئے مانی نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے. وہ ہم سب بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ پڑھا لکھا اور کام پر توجہ رکھنے والا لڑکا تھا.

You May Also Like :
مزید