نرگس فخری کافی نک چڑی اور مغرور ہیں۔۔ مریحہ صفدر نے بھارتی فلم میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کیا بتایا؟

image

"بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران سب ہی ساتھی اداکاروں کا رویہ اچھا تھا خاص طور پر جیکولین فرنانڈس، ابھیشک بچن، اکشے کمار اور بومن ایرانی بہت اچھی طرح ملتے تھے"

یہ کہنا ہے پاکستانی اداکارہ مریحہ صفدر کا جنھوں نے بالی وڈ فلم ہاؤس فل تھری میں پاکستانی اداکارہ شرلی کا کردار ادا کیا اور اسی حوالے سے ایک نجی شو میں گفتگو بھی کی.

مریحہ صفدر کا کہنا تھا کہ انہیں نرگس فخری سے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن نرگس کو اس بات کی بڑی فکر تھی کہ ہرکوئی مریحہ کے ساتھ اتنا فری کیوں ہو رہا ہے. یہ تو ابھی نئی آئی ہے؟ نرگس فخری کافی نک چڑھی ہیں اور پتا نہیں کیوں وہ مجھ سے حسد کررہی تھیں.

You May Also Like :
مزید